بین الاقوامیتازہ ترین

یورپی یونین کا روس کے خلاف پابندیوں کے 14ویں دور کا اعلان

یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے 14 ویں دور کا باضابطہ اعلان کیا۔ اعلان کردہ پابندیوں میں روس میں 116 افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں بھی شامل ہیں۔
پابندیوں کے اس دور میں یورپی یونین دیگر ممالک جانے والی روسی ایل این جی ٹرانسشپمنٹ کے لئے ری لوڈنگ خدمات پر پابندی عائد کرے گی۔
یورپی یونین روس میں نئی سرمایہ کاری پر بھی پابندی عائد کرے گی ، ساتھ ہی زیر تعمیر ایل این جی منصوبوں جیسے آرکٹک ایل این جی نمبر 2 منصوبے اور مرمانسک ایل این جی منصوبے کو سامان ، ٹیکنالوجی اور خدمات کی فراہمی پر بھی پانبدی عائد کرے گی۔
یورپی یونین کی جانب سے آپریٹرز کو روس میں تیار کردہ ایس پی ایف ایس فنانشل انفارمیشن سروس سسٹم استعمال کرنے کی بھی پابندی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker