تازہ ترین

پاکستان ایران دوستی تصاویری نمائش کا تہران میں افتتاح، قدرتی مناظر پر مبنی تصاویروں کی نمائش

اسلام آباد: پاکستان ایران دوستی فوٹوگرافی نمائش کا تہران میں افتتاح کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے بہترین قدرتی مناظر کی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

معروف پاکستانی تاریخ دان سفارت کار اور ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ (ای سی آئی) کے صدر ڈاکٹر سعد ایس خان نے نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی دوست اور برادر ممالک ہیں جن کے دوطرفہ تعلقات کئی صدیوں پر محیط ہیں۔

تہران سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر سعد ایس خان وضاحت کی کہ ای سی آئی دس رکنی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا خصوصی ثقافتی ادارہ ہے جو ایران، پاکستان، ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو ایک ساتھ متحد کرتا ہے۔

نمائش کے دوران فوٹوگرافر مزمل طوری نے دونوں ممالک کے قدرتی اور تعمیراتی حسن کی عکاسی کرتے ہوئے اپنی بہترین تصاویر کی نمائش کی۔ اس نے یہ کلپس گزشتہ برسوں میں پاکستان اور ایران بھر میں اپنے سفر سے حاصل کی تھیں۔

ایران کی معروف ثقافتی شخصیت، ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں ای سی آئی کے کردار کو سراہا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker