تازہ ترین

اوورسیز پاکستان میڈیا فورم کے پیٹرن انچیف کی صحافیوں کےاعزازمیں عید ملن پارٹی

جدہ(خالد نوازچیمہ) سعودی عرب کے ساحلی وتجارتی شہرجدہ میں پاکستانی صحافیوں پرمشتمل متحرک اور سرگرم صحافتی تنظیم پاکستان اوورسیزمیڈیا فورم (پی او ایم ایف) کے پیٹرن انچیف سید مسرت خلیل کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں پاکستان جنرنلسٹس فورم (پی جے ایف)، یونائیٹڈ جنرنلسٹس فورم (یو جے ایف) اور پی او ایم ایف کے صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تینوں فورم کے ممبران نے بھرپورشرکت کر کےعید کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔
تقریب کے میزبان سید مسرت خلیل نے تمام معزز مہمانوں کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام دوست و احباب کا دینی تہوارعید الاضحیٰ کو مذہبی اور باہمی بھائی چارے کے جذبہ سے منانے کے لئے بصد احترام و محبت ان کا شکریہ ادا کرتا کہ انھوں نے ہماری دعوت قبول کی۔ انھوں پی او ایم ایف کے صدر شعیب الطاف راجہ کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ خوب صورت محفل سجانے میں آہم کرادر ادا کیا۔
پی جے ایف کے چیئرمین امیرمحمد خان نے کہا کہ باہمی دوستی اور خوشی کے احساسات کے تناظر میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکرگزارہیں اس نے ہمیں یہ توفیق دی کہ ہم آج اپنے دینی تہوار کو مل جل کا منا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے اعزاز میں ایسی تقریبات کا اہتمام کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے صحافی برادری کے درمیان بھائی چارے اور محبت کو فروغ ملتا ہے۔
امیر محمد خان نے مسرت خلیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات سے ہمیں مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے مسرت خلیل کی میزبانی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔
یو جے ایف کے چیئرمین جہانگیر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدہ کی یہ تینوں معروف صحافتی تنظیموں کے تعلقات جس محبتوں کی فضاوں میں پروان چڑھ رہے ہیں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوستی کے رشتہ کو فروغ دیے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ انھوں نے تمام شرکاء کی عید الاضحیٰ کی مبارک دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
معروف سینئرصحافی خالد نواز چیمہ نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس خوشی کے موقع پر ان لوگوں کو بھی یاد کرنا چاہیئے جو راہی ملک عدم ہوئے۔ انھوں نے ایک "خبرغم” سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں نیشنل پریس کلب کے صدر اظہرجتوئی کے والد محترم امداد حسین خان جتوئی انتقال فرما گئے ہیں۔ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس مین آعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اظہر جتوئی سمیت خاندان کےتمام لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ تمام شرکاء نے آمین کہا۔

تقریب میں شاہد نعیم، جمیل راٹھور، محمد عدیل، مدثر مرزا، فواد احمد سواتی بھی موجود تھے۔ انھوں نے بھی اپنے خطاب میں سب کو عید کی مبارکبا د دی اور مسرت خلیل کی جانب سے بہترین میزبانی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شعیب الطاف راجہ نے تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ ہوا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker