
لوئر دیر(آئی پی ایس)ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
دہشت گردوں نے ہفتے کی علی الصبح میدان سوری پاؤ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے بھی کئی دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔