بین الاقوامی

چینی وزیراعظم15 ویں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کریں گے

بیجنگ(آئی پی ایس)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 25 جون کو شہر ڈالیان میں 15 ویں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم لی چھیانگ فورم میں خصوصی خطاب کریں گے، ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین شواب اور غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کریں گے اور غیر ملکی کاروباری حلقوں کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔
پولینڈ کے صدر ڈوڈا اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن سمیت سیاسی، کاروباری، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 80 ممالک اور خطوں کے 1600 سے زائد نمائندگان شرکت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker