پاکستانٹاپ سٹوری

توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نا اہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نا اہلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔

سربراہ لارجر بنچ جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین شامل ہیں، جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد لارجر بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker