فن و فنکار

چین، 26 ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز

شنگھائی :26 واں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، قومی فلم انتظامیہ کی رہنمائی اور چائنا میڈیا گروپ اورشنگھائی حکومت کے زیر اہتمام، 14 تاریخ کو شروع ہوا ۔ یہ دس روزہ فیسٹیول 23 جون تک جاری رہےگا۔
اس سال کے شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا تھیم "فلموں کا شہر” ہے، مقابلے کے لیے 105 ممالک اور خطوں سے 3700 سے زائد فلمیں پیش کی گئیں ہیں ۔


انتخاب کے بعد، 29 ممالک اور خطوں سے 50 فلمیں گولڈن گوبلٹ ایوارڈ کے پانچ بڑے زمروں میں داخل ہوئیں، جن میں 38 ورلڈ پریمیئر فلمیں شامل ہیں۔ شنگھائی انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول سینٹر کی ڈائریکٹر چھن گو نے کہا کہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ ڈیٹا ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کا بین الاقوامی اثر روز بروز بڑھ رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker