اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے لیے حکمران جماعت میں مشاورت شروع ہوگئی، اگلے ہفتے کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے 2، 2 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔