
اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چن بن ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کے تاریخی اور قانونی حقائق واضح ہیں۔ "تائیوان کی علیحدگی پسند قوت” اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت آبنائے تائیوان میں شدید جنگ کے خطرے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔
لائی چنگ تی اور ڈی پی پی کے حکام "تائیوان کی علیحدگی ” کے موقف پر عمل پیرا ہیں، ایک چین کے اصول کو چیلنج کرتے ہیں، آبنائے کے دونوں اطراف کے درمیان تصادم کو ہوا دیتے ہیں، اور "بیرونی ممالک پر انحصار کرکے علیحدگی حاصل کرنے” اور "طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے” کی ناکام کوشش کرتے ہیں، جو جزیرے پر مرکزی دھارے کی رائے عامہ کی سنگین خلاف ورزی ہے اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔