کراچی: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دوں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
محمد زبیر نے اسحاق ڈار پر پی آئی اے، اسٹیل مل کی نجکاری رکوانے کا الزام عائد کر دیا
خیال رہے کہ محمد زبیر پچھلے دو سے ڈھائی سال سے مسلم لیگ ن کی پارٹی قیادت کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو رہے تھے۔
اس سے قبل ایک بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ میں مسلم لیگ ن میں ہوں جس طرح شاہد خاقان عباسی ہیں ویسے ہی میں بھی ہوں۔