پاکستان

ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیرہے،فرخ خان

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کاکریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کو جاتا ہے،معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا،معاشی استحکام کےلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کومعاشی خودانحصاری کی طرف گامزن کرنے کے لئے مل کر کام کرناچاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسز فرخ خان کی زیر قیادت خواتین ونگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فوزیہ ناز،محمودہ کیانی ،سیدہ فردوس،نسرین بی بی ، ناظمہ بی بی،نائلہ بی بی ،صدف احمد،مسز بخاری سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز فرخ خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بلدیاتی نظام کے قیام کویقینی بنایا جائے، اس میں خواتین ، نوجوان، اقلیتوں و دیگر طبقات کو لازمی طور پر نمائندگی دی جائے،چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے سابق دور حکومت میں بھی عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے بہت اقدامات کئے گئے،

عوامی خدمت ہمارے منشور کا لازمی جزو ہے،پاکستان مسلم لیگ صرف اپنے منشور میں ہی مقامی حکومتوں کی بات نہیں کرتی بلکہ عملی طور پر کام بھی کرتی ہے،یہ جمہوریت کی بنیاد ہے جہاں سے نئی قیادت ابھرتی ہے جو اسمبلیوں اور سینیٹ تک جاتی ہے،ہمیں اس نظام کو فروغ دینا ہوگا۔

مسز فرخ خان نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین اور پنجاب کابینہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker