ٹاپ سٹوری

حکومت کی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید، جیل کی تصاویر جاری کردیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکلا تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی۔
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں، ان دستاویزات کے ساتھ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
حکومتی حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے، ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت جانچنے کےلیے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔
حکومت نمائندگان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئرکولر اور ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker