ٹاپ سٹوریٹیکنالوجی

پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ


پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 آج خلا میں لانچ کردیا گیا۔
سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔
ترجمان سپاکرو کے مطابق سیٹلائٹ سے پاکستان کےطول وعرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکےگی، سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں داخل کیا جائے گا۔
سیٹلائٹ کو زمین سے خلا تک پہچنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں،ترجمان سپارکو
سیٹلائٹ ای کامرس،ای گورننس اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،ترجمان سپارکو
ایم ایم ون سیٹلائٹ سپارکواورچائنیزایرواسپیس انڈسٹری کےاشتراک سے بنایا گیا ہے
پاک سیٹ ایم ایم ون ٹی وی نشریات،سیلولرفون اور براڈ بینڈ سروس بہتربنانےمیں مدد دے گا
پاک سیٹ ون ایم ایم رواں برس اگست میں سروس دینا شروع کر دے گا
پاک سیٹ ایم ایم ون کےاےبینڈ10گیگابائٹس فی سیکنڈصلاحیت کا حامل ہے
اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں
پاک سیٹ ون آر2011میں لانچ کیاگیاتھا،اسکی لائف 15سال تھی جو2026 میں مکمل ہوگی
پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے
پی آر ایس ایس ون 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دوسرے مواصلاتی سیٹلائیٹ PakSat MM1 کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے،
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سیٹلائیٹ PakSat MM1 کے زمین کے مدار میں بھیجے جانے سے پوری پاکستانی قوم نے ایک عظیم سنگ عبور کر لیا،
پاکستانی سیٹلائیٹ کا چین کے Xichang Satellite Launch Centre سے خلاء میں بھیجا جانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے،
ایسے اقدامات سے پاکستان اور پاکستانی عوام جدت اور ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے،
سیٹلائیٹ نہ صرف پاکستان کے مواصلاتی نظام میں ایک نئی روح پھونکے گا بلکہ اس سے پورے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے گی،
سیٹلائیٹ مواصلاتی نظام میں بہتری سے ای کامرس، اقتصادی سرگرمیوں اور ای گورننس میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیٹلائیٹ کا زمین کے مدار میں 36 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر بھیجا جانا سپارکو اور متعلقہ اداروں کی بڑی کامیابی ہے جس پر پوری قوم انہیں داد تحسین دیتی ہے،
سیٹلائیٹ PakSat MM1 کا زمین کے مدار میں کامیابی سے پہنچنا پاکستان کے تابناک مستقبل کی نوید ہے،
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ سیٹلائیٹ PakSat MM1 اجرا ملک میں مواصلاتی نظام کی بہتری اور خلائی شعبے میں بڑی کامیابیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker