ٹاپ سٹوری

عمران خان 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بری


اسلام آباد:اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کےمزید دومقدمات میں بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پربانی پی ٹی آئی کوبری کیا۔ واضح رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ، نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کی بریت پر دلائل دیے۔
عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دو مقدمات میں بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker