تازہ ترین

جدہ میں یوم تکبیر کی تقریب: صحافی برادری کا کیک کاٹنے کا اہتمام

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں صحافی برادری کی جانب سے یوم تکبیر کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں صحافی برادری کے علاوہ دیگر پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی اور پاکستان کی ایٹمی طاقت بننے کی خوشی میں کیک کاٹا۔ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے، جب 1998 میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا ثبوت دیا تھا۔

تقریب میں موجود صحافیوں نے پاکستان کی ایٹمی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا اور ملک کی سالمیت اور خودمختاری کی ضمانت قرار دیا۔تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، جمیل راٹھور، خالد نواز چیمہ محمد عدیل، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے صدر شعیب الطافراجہ مرزا مدثر، یونائیٹد میڈیا فورم کے چیئرمین جھانگیر خان نے خطاب کیا اور کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کے لئے ایک تاریخی دن ہے جو قوم کے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کن مشکل حالات میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور دنیا میں اپنی اہمیت کو منوایا۔آخر میں کیک کاٹا گیا اور تقریب کے شرکاء نے مل کر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور یوم تکبیر کی خوشیاں منائیں۔ اس موقع پر پاکستانی صحافی کمیونٹی میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker