ٹاپ سٹوریتجارت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) بدھ کی صبح پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان دکھائی دیا۔ بینچ مارک انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ ساز سنگِ میل عبور کرگیا۔


تفصیلات کے مطابق صبح کے سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد پار کرگیا۔
آئی ایم ایف کے وفد کی آمد اور قرضوں کے نئے پیکیج کے حصول کے لیے مذاکرات کے دوران عالمی ادارے کی طرف سے مثبت اشارے ملنے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب اور دیگر حلیف ممالک کی طرف سے بھی معاشی معاملات میں یقین دہانیوں کی بدولت سرمایہ کار زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker