ٹاپ سٹوری

آئی ایم ایف کا پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) آئی ایم ایف نے ڈومور کا مطالبہ کردیا، پاکستان کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ 25- 2024 کی تیاریاں جاری ہیں، ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانےپر غور کیا جارہا ہے اور کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے سےسالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔
بجٹ میں ٹریکٹرز، کیڑے مار ادویات پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے ، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال 30ارب روپے کا ٹیکس ریونیو متوقع ہے، ٹریکٹرز اور کیڑے مارادویات پر ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائے گی۔
واضح رہے آئندہ بجٹ میں بجلی اور گیس کے بلوں میں دی جانے والی سبسڈی کو بھی ختم کیا جارہاہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker