
جدہ (خالدنواز چیمہ)سعودی عرب میں پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری محمد افضل جٹ اور محمد ابراہیم بخش کی جانب سے ٹریڈ ڈویلپمینٹ قونصل سید عبدالوحید شاہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ قونصل جنرل خالد مجید کاروباری سیاسی وسماجی شخصیات قونصلیٹ کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی- سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں معروف بزنس مین چیئرمین بزنس فورم چوہدری محمد افضل جٹ اور معروف کاروباری شخصیت محمد ابراہیم بخش کی جانب سے ٹریڈ ڈویلپمینٹ قونصل سید عبدالوحید شاہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کی پروقار تقریب ھلٹن ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں قونصل جنرل جدہ خالد مجید سمیت بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودری محمد افضل جٹ اور محمد ابراہیم بخش نے سید عبدالوحید شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا گیا-
انہوں نے نئی انے والی ٹریڈ ڈویلپمینٹ قونصل سعدیہ خان کو خوش آمدید کیا – قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں قونصل سید عبدالوحید شاہ کی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لئیے دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔
آخر میں سید عبدالوحید شاہ نے تقریب کے میزبانوں اور بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے افسران بھی پاکستان اور سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیے پر ہوا۔




