تازہ ترین

حج کی سعادت حاصل کرنے والے سی ڈی اے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب 7مئی کو ہوگی

اسلام آباد (آئی پی ایس)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب مورخہ 7مئی بروز منگل بوقت صبح10:00بجے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
تقریب میں سی ڈی اے بورڈممبران وافسران،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان،اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفربختاوری،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی،سیکرٹری نیئرعلی،آرآئی یوجے کے صدر طارق علی ورک،جنرل سیکرٹری آصف بشیرچوہدری سمیت مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران وممبران شرکت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker