تازہ ترین

حکومت محنت کشوں کے بچوں کو تعلیمی قابلیت کے مطابق روزگار مہیا کرنے کیلئے اقدامات کرے ،احسن بختاوری

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے مزدوروں کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
محنت کشوں کے عالمی دن پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے کہا کہ قوموں اور ملکوں کی ترقی کے سفر میں محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں بہت بڑی لیبر فورس ہے، جسے جدید ہنر فراہم کرنے کی ضرورت ہے،
لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،
مزدوروں کا عالمی دن ہمیںان کے حقوق،منصفانہ سلوک کیلئے اقدامات کی یاد دہانی کرواتا ہے،
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ محنت کش ملک،معاشرے اور معیشت کا بنیادی حصہ ہیں جن کے دم سے نظام چل رہا ہے، معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود مزدوروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے،
محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،
حکومت محنت کشوں کے بچوں کو تعلیمی قابلیت کے مطابق روزگار مہیا کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker