اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم سیشن کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتوں سے معیشت پر مثبت اثر پڑیگا، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی حالات بہتر ، کاروبار کا پہیہ چلنا شروع ہو رہا ہے ، ملک کو قرضوں کے چنگل سے چھٹکارا دلانے کیلئے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہوگا۔
پیر کو صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم سیشن کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتوں سے معیشت پر مثبت اثر پڑیگا، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی حالات بہتر ، کاروبار کا پہیہ چلنا شروع ہو رہا ہے ، ملک کو قرضوں کے چنگل سے چھٹکارا دلانے کیلئے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہوگا۔ صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام ، پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے دانش مندانہ پالیسیاں کا تسلسل ضروری ہے ، بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کیلئے حکومت کے تمام فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔