چائنا میڈیا گروپ اور سربیا کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے اشتراک سے "چائنا فلم سیزن” سربیا اسکریننگ ایونٹ کا آغاز بلغراد میں ہوا ۔ سربیا کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشن پر چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ 10 سے زیادہ فلمیں اور ٹی وی پروگرامز نشر کیے جائیں گے ، جو چین سربیا دوستی کی کہانی بیان کرتے ہیں اور دونوں تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھ ، باہمی فائدہ مند تعاون اور جیت جیت ترقی کے خوبصورت وژن کے حامل ہیں ۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سربیا کو چین کا ‘آہنی دوست قرار دیا ہے۔
سربیا میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان عام ہو رہا ہے جس سے سربیا کے لوگوں کو چینی فلم اور ٹی وی پراڈکشنز کو سمجھنے اور پسند کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چائنا میڈیا گروپ کی یہ پراڈکشنز چین اور سربیا کے لوگوں کے لئے ایک نئی ثقافتی یاد بنیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ایم جی سربیا میں زندگی کے تمام شعبوں کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، تاکہ چین اور سربیا کے مابین آہنی دوستی نئے عہد میں مزید روشن ہو سکے ۔