پاکستان

پنجاب اسمبلی ، وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے معاملہ منظوری کے لئے ایوان کے سامنے رکھ دیا، تمام ہاس نے مشترکہ طور پر پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کسی رکن نے ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنا دی جائے تاکہ باضابطہ رولز میں ترمیم کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہاس میں کمیٹی قائم کردی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker