تازہ ترین

یوکے اسلامک مشن ساتھ زون کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام ،بچوں سمیت چار سو سے زائد افراد کی شرکت

سلائو (آئی پی ایس )یوکے اسلامک مشن ساتھ زون کے زیر اہتمام ممبرز اور انکی فیملیز کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔سلاو میں ہونے والی تقریب میں یوکے آئی ایم کے مرکزی صدر حماد لودھی،ساتھ زون کے صدر عاصم الدین اور یوکے آئی ایم کے ارکان اور انکی فیملیز نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر حماد لودھی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکے آئی ایم گذشتہ باسٹھ سال سے یوکے میں چیرٹی اور خدمت کا کام کر رہی ہے۔آج کا ایونٹ ارکان اور انکی فیملیز اور بچوں کے لئے فن ڈے کے لئے رکھا گیا ہے جہاں وہ ایک دوسرے سے مل سکیں اور اچھا وقت گذار سکیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکے آئی ایم کے مرکزی صدر حماد لودھی،ساتھ زون کے صدر عاصم الدین اور سلا کے صدر عبید الرحمان نے بتایا کہ یوکے آئی ایم اپنے ارکان کے لئے ایسے تفریحی ایونٹس کا اہتمام کرتی رہتی ہے جہاں بچوں سمیت بڑوں کو بھی مصروف زندگی میں سے اچھا اور پر لطف وقت گذارنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو کے آئی ایم مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی۔تقریب میں بچوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔چھوٹے بچوں نے بانسی کیسلز پہ موج مستی کی تو بڑوں نے فٹبال کھیل کے انجوائے کیا اور آئس کریم سے بھی لطف اندوز ہوئے۔بچوں کا کہنا تھا کہ آج کے اس پروگرام میں آکے انکو بہت اچھا لگا ہے اور انہوں نے مزے مزے کے کھانے بھی کھائے ہیں اور خوب کھیل کود بھی کی ہے۔تقریب کے احتتام پہ شرکا کے لئے روائتی پاکستانی ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker