بین الاقوامی

چین :بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ریکارڈ

چین کے قومی محکمہ توانائی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ تک چین میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 2.99 ارب کلو واٹ رہی جو سال بہ سال 14.5 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں شمسی توانائی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت تقریباً 660 ملین کلوواٹ تھی،

جو سال بہ سال 55.0 فیصد کا اضافہ ہے، اورپون بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت تقریباً 460

ملین کلو واٹ تھی، جو سال بہ سال 21.5 فیصد کااضافہ ہے۔
جنوری سے مارچ تک چین کے بجلی پیدا کرنے والے بڑے صنعتی اداروں نے بجلی کے منصوبوں میں 136.5 بلین یوآن کی سرمایہ کاری مکمل کی، جو سال بہ سال 7.7 فیصد کا اضافہ ہے.جب کہ پاور گرڈ منصوبوں میں 76.6 ارب یوآن کی سرمایہ کاری مکمل کی گئی ، یہ سال بہ سال 14.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker