تازہ ترین

کراچی میں غیرملکیوں کی وین پرخودکش حملے میں زخمی گارڈ کا ویڈیوبیان سامنے آگیا

کراچی(آئی پی ایس)لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں کی وین پرخودکش حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کا ویڈیوبیان سامنے آگیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ہم صبح گاڑی میں جارہے تھے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیامجھے شک ہوا کہ یہ حملہ کرے گا میں نے فائرنگ کردی اسی دوران اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
اس نے کہا کہ میرےپیچھے نورمحمد تھا اس نے فائرنگ کی تو سامنےسےبھی فائرنگ ہوئی دہشتگردوں کی گولیاں مجھے اور نور محمود کو لگیں،پیچھے ڈالے میں موجود ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی10 سے 12 منٹ بعد پولیس موقعے پر پہنچی۔
پولیس نے بھی فائرنگ کی مگر دہشتگرد ہماری فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا، زخمی سکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ پہلے مقابلہ ہم نے کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker