اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی 86 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور افکار سے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا ، انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، عظمت اور کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا، شاعر مشرق کے افکار اور شاعری نوجوان نسل کو ازبر ہونی چاہیے ۔
صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہِء خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ اقبال نے مسلمانوں کیلئے برِ صغیر پاک و ہند میں ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا، پوری قوم شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،
احسن بختاوری نے کہا کہ اقبال کی شاعری سے مسلمانوں نے جو شعور حاصل کیا تھا آج اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے فلسفہ اقبال سے مدد لینی چاہیے، ؛