اسلام آباد (آئی پی ایس )ترنول میں ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمتوں سے زا ید قیمت پر روٹی اور نان فروخت کرنے والے 5 نانبائی گرفتار ۔ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی اور نان کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی تھانہ ترنول کی حدود میں بڑی کارروائی،سرکاری نرخ نامے 120گرام روٹی 16روہے اور نان 20 روپے) میں فروخت نہ کرنے والے 5 نانبائی گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیئے گئے ۔یاد رہے سرکاری نرخ نامے کے مطابق روٹی اور نان فروخت نہ کرنے والے تندور ملکان کے خلاف ضلع بھر میں بھر پور آپریشن کیاجارہاہے۔
Related Articles
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024