اسلام آباد(آئی پی ایس ) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حلقے بہارہ کہو میں شہری پانی کی بوندوں کو ترس گئے ۔حکام نے آنکھیں موند لیں ،مقامی آبادی سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو کے علاقے ڈھوک موہری ،محلہ خضر ٹاون،ہزارہ ٹاون ،کوہسار ٹاون ،محلہ چوہدریاں سمیت دیگر آبادیوں کو پانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر خراب اور میٹر جل جانے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے شہری سخت اذیت کا شکار ہیں ،اہلیان علاقہ نے ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ڈی سی اسلام آباد سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیوب ویل کو فنکشنل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔محلہ خضر ٹاون کے شہریوں کے مطابق پانی کی قلت کے باعث روز مرہ کے امور زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں ،پینے کا پانی خرید نے پر مجبور ہو چکے ہیں ،عید کی چھٹیوں سے واپس آنے والے شہری دوہری مصیبت کاشکارہیں۔
Related Articles
گزشتہ پانچ سالوں میں عالمی سطح پر پانی کی فراہمی پر دباؤ بڑھ گیا ہے،عالمی ادارہ موسمیات
پیر, 7 اکتوبر, 2024
چینی نائب وزیراعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت
پیر, 7 اکتوبر, 2024
گرفتاریوں پر تنقید ،سوچنا پڑے گا مجھے یہاں رہنا ہے یا نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
جمعرات, 12 ستمبر, 2024