ٹاپ سٹوری

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مارے جانے والے دہشتگرد شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
دہشت گردوں کے قبضہ سے ہتھیار، گولیاں، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker