ٹاپ سٹوری

غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے: ترجمان دفترخارجہ


اسلام آباد(آئی پی ایس)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو غذائی قلت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker