
اسلام آباد (آئی پی ایس )میاں عادل طارق ایڈمن افسر لینڈ، میاں عابد طارق ایڈمن آفیسر میٹرو بس ڈائریکٹوریٹ کے والد میاں طارق زیب سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے کا قضائے الہی سے انتقال ہو گیا۔ان کی نماز جنازہ کل 3اپریل2024 صبح 10 بجے مزار زیارت کاکا صاحب نو شہرہ میںاداجائیگی۔ان کی وفات پر میٹرو بس اتھارٹی حکام،سی ڈی اے اور مختلف حلقوں کی جانب سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے دراجات کی بلندی کیلئے دعاء کی گئی ہے۔