پاکستان

جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی ڈاریکڑ ایف آ اے افضل خان نیازی کی زیر نگرانی شاہد پرویز ملک اسسٹنٹ ڈاریکٹر عادل ملک انسپیکٹر مظہر شاہ اے ایس آ سارہ، عزیر ،رضوانہ FC پر مشتمل ریڈنگ ٹیم کی بڑی کاروا ئی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نوید انور ، منیر ڈرگ انسپکٹر جلال ربانی ڈرگ انسپیکٹر، کیوان حیدر ڈرگ انسپکٹر, مصباح نورین ڈرگ انسپکٹر, ماریہ ظفر احمد علی ڈرگ انسپکٹراور ڈرگ کنٹرول سیکشن اسلام آباد کی ٹییم منصور ڈرگ انسپکٹر امبر ڈرگ انسپکٹر نے جعلی ادویات قبضہ میں لیں

،جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری ،کہوٹہ روڈ اسلام آباد میں واقع لیب میں چھاپہ مار کاروائی۔چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی ویٹرنری ادویات برآمد۔چھاپہ مار کاروائی میں ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر اور آ سی ٹی ڈرگ حکام بھی شامل۔جعلی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا۔

برآمد ہونے والی ادویات جانوروں کی صحت کی لئے انتہائی نقصان دہ تھیں۔،مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ آ سی ٹی ڈرگ انسپکڑز کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker