علاقائی

حبیب بینک کونیکٹ کی انتظامیہ بزرگ شہریوں کو خوار کرنے لگی

اسلام آباد (سب نیوز )حبیب بینک کونیکٹ کی انتظامیہ بزرگ شہریوں کو خوار کرنے لگی۔۔تفصیلات کے مطابق حبیب بینک کونیکٹ ڈیجیٹل اکانٹ میں بزرگ شہریوں کے پینشن اکانٹ کھولے گے ہیں جہاں ان تمام تر پینشنرز کو اس اکانٹ سے فائدہ ہوا ہے وہاں بینک کے کونیکٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ میری عمر 88 سال ہے اور مجھے کونیکٹ کی جانب سے موبائل پر میسیج موصول ہوا تھا کہ بائیومیٹرک وریفکیشن کروائیں ورنہ آپ کا اکانٹ بند کر دیا جائے گا جس پر مجھے گھر والے آبپارہ میں موجود حبیب بینک لے کر گے وہاں پر بائیومیٹرک وریفکشن نہیں ہو سکی جس پر ہمیں کہا گیا کے آپ نادرا چلے جائیں اور بائیومیٹرک ویریفکیشن کو اپڈیٹ کروائیں۔

میری ٹانگ میں فریکچر کے باعث میں چل پھر نہیں سکتا پھر بھی مشکل سے ہم نادرا آفس گے وہاں طویل انتظار کے بعد بائیومیٹرک اپڈیٹ کروائی پھر ہمیں بتایا گیا کے دو دن کے بعد آپ کی بائیومیٹرک اپڈیٹ ہو جائے گی جس پر مجھے گھر والے تین دن کے بعد آئی نائن میں موجود حبیب بینک لے کر گے وہاں جا کر معلوم ہوا کہ ہماری مشین کام نہیں کر رہی سرور میں کوئی مسئلہ چل رہا ہے اس کے دو دن کے بعد پھر بینک گے کہ بائیومیٹرک ہو جائے تاکہ میرا اکانٹ بند ہونے سے بچ جائے جس پر اس دن بھی بینک میں ویریفکشن نہیں ہو سکی کہ آپ کی انگلیوں کے نشان اپڈیٹ نہیں ہوئے۔

میں عمر کے اس حصے میں بینک کے دھکے کھا رہا ہوں اور مسئلہ بھی حل نہیں ہو رہا۔حبیب بینک کونیکٹ کی انتظامیہ کو معلوم ہونا چاہیے کے اسٹیٹ بینک پاکستان کے 2017 اور 2019 میں جاری کردہ لیٹرز میں تمام بینک کو مطلع کیا گیا تھا کہ ایسے شہری جو معذور ہوں یا جن کی انگلیوں کے نشان مٹ گے ہیں تو اس پر بینک ضروری دستاویز کے بعد بائیومیٹرک کی ضرورت نہیں۔

حبیب بینک کو ایسے تمام بزرگ شہریوں کا خیال رکھنا چاہیے نہ کے بس اکانٹ کھولنے کے بعد ان کو خوار کیا جائے اور بینک کی اعلی انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چائیے اور ایسے تمام تر بزرگ پینشنرز اکانٹ ہولڈرز کو یہ سہولت دیں تاکہ وہ عمرکے اس حصے میں بینک کے چکر لگانے اور مزید خواری کاٹنیسیمحفوظرہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker