اہم خبریںپاکستان

ٹویٹر بندش کیس: لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ نے ٹویٹر بندش کیس میں فریقین سے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے صحافی حافظ شاکر محمود کی سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 2 ماہ سے ٹویٹر بند ہے، 17 فروری کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹویٹر بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو ٹویٹر بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker