اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ کی پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو اہم ہدایت

لاہور(آئی پی ایس)لاہور میں پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے آئی جی پنجاب کو درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے مقامی وکیل رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور کےعلاقے مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے۔ پتنگ بازی کے خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پتنگ بازی پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے جائیں، عدالت پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker