اہم خبریںتازہ ترین

پلاسٹک بیگز پنجاب کے کس شہر میں بند ہونے والے ہیں ؟

لاہور(سب نیوز )سینروزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی ماہر ماحولیات پرویز حسن سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ماحولیاتی چیلنجزکے متعلق معاملات زیربحث آیا۔ ماہر ماحولیات نیانسداد اسموگ سے متعلق اہم تجاویز پیش کیں۔ جس پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی کی قیادت میں اسموگ لیٹیگیشن پلان بنایاگیا ہے 6 جون سے پلاسٹک بیگز کو بین کردیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز نے مہم پلانٹ فار پاکستان کا آغاز کیا ہے، 6 جون سے پلاسٹک بیگز کو بین کردیا جائے گا۔ ہم پنجاب کو پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل صوبہ بنارہے ہیں، جس کے تحت 40 سے زائد خدمات گھر کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ کے خاتمے کے حوالے سے لا ئحہ عمل متعین کردیا گیا۔ اسموگ کے خاتمے سے متعلق قانون سازی پر بھی کام کر رہے ہیں۔ تمام ادارے اپنی تمام تر توانا ئیوں کے ساتھ ملکر کر کام کررہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نجی شعبے کے تعاون سے ماحولیاتی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کئے جارہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker