اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا ۔اپنے ایک بیان میں احسن بختاوری نے کہا کہ سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں بڑا اضافہ شہر میں کاروبار ٹھپ کرنے کے مترادف ہے، بغیر مشاورت اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے فیصلے ناقابل قبول ہیں، ایسے اقدامات نہ صرف بزنس کمیونٹی اور کاروبار بلکہ عام شہریوں کیلے بھی نقصان دہ ہیں ،بزنس کمیونٹی پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافے کو مسترد اور فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے،صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد کے شہری پہلے ہی کئی قسم کے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں، پراپرٹی ٹیکسز میں اضافے سے وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی میں کئی گنا اظافہ ہو گا، ٹیکس میں اضافے سے کرایوں میں ہوشربا اضافہ، پراپرٹی کی خرید و فروخت ٹھپ ہو جائے گی، ایسے اقدامات کے خلاف بزنس کمیونٹی ایک پیج پر ہے تمام قانونی و دیگر آپشن اختیار کریں گے۔
Related Articles
سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
جمعرات, 21 نومبر, 2024