
اسلام آباد (سب نیوز )لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کو این اے 119 کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے علی پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے مریم نواز نے کامیابی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ 2018 میں علی پرویز ملک اسی حلقہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔





