پاکستانتازہ ترین

امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان کا واشنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ

نیویارک(سب نیوز )امریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان کا واشنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ کا دورہ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے فیڈرل مجسٹریٹ جج ضیا فاروقی کا سفیر پاکستان کا پرتپاک استقبال، ضیا فاروقی ڈسٹرکٹ کورٹ کے پہلے پاکستانی نژاد جج ہیں وہ 2020 سے فیڈرل مجسٹریٹ جج کے عہدے کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں مجسٹریٹ جج ضیا فاروقی مسلم امریکن پبلک سروس کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے رکن بھی ہیںعلاوہ ازیں وہ امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے جارج ٹان لا سکول کے بورڈ آف ایڈوائزرز کے بھی رکن ہیں۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی مسلمان رکن ہیں۔ سفیر پاکستان اور مجسٹریٹ جج ضیا فاروقی کی امریکی عدلیہ سمیت مختلف اداروں میں پاکستان نژاد امریکی شہریوں کی خدمات پر گفتگودونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات خصوصا اعلی تعلیم اور طلبا کے تبادلوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker