علاقائی

مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کاترنول سنگجانی بازار اشیائے خودونوش کا جائزہ

اسلام آباد( آئی پی ایس )اسلام آباد ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے ترنول سنگجانی بازار میں گوشت ومرغی دودھ دہی سبزیات پھلوں کی دوکانات اور گروسری سٹورز کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ مجسٹریٹ صدر زون نے دورانِ چیک پڑتال غیر قانونی گیس ریفلنگ کی دو دکانوں کو سربمہر کر دیا ۔ غیر قانونی گیس ریفلنگ میں ملوث دو دوکانداروں کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا اشیا خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت پر فروخت میں ملوث دوکانداروں کو مبلغ 13 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ۔جاری اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker