ٹاپ سٹوری

فضل الرحمان کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ اور مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس)سربراہ جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے 25 اپریل سے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیان میں کہا کہ ہم ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ بلوچستان سے 25 اپریل کو تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اور اس کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیتے ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 25 اپریل کو پشین میں جلسہ کیا جائے گا جس میں بلوچستان کے عوام شرکت کریں گے۔ کراچی میں عوامی اسمبلی کا انعقاد 2 مئی کو اور 9 مئی کو پشاور میں جلسے کا انعقاد ہوگا جس کے بعد لاہور کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے۔اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کررہے ہیں تاکہ عوام کی صفوں کو متحد کیا جاسکے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی کم اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔۔الیکشن کمیشن بے بس ہے۔ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں۔ اداروں کی طرف سے بھیجے گئے نتائج کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں دم خم نہیں رہا۔ سول بیورکریسی میں مداخلت ہورہی ہے۔ ان کے آئینی وقانونی اختیارات میں خفیہ ادارے اور ایجنسیاں مداخلت کررہی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker