بین الاقوامی

چین ،رواں سال صنعتی اداروں کے مجموعی منافع میں بڑ ااضافہ

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک ، ملک میں مقررہ پیمانےسے اوپر کے صنعتی اداروں کا مجموعی منافع 914.06 بلین یوآن تھا ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.2 فیصد کا اضافہ ہے ۔


چینی میڈیا کے مطابق جنوری سے فروری تک ، مقررہ پیمانے سے اوپر کے صنعتی اداروں میں ، ریاست کے زیر انتظام کاروباری اداروں کا مجموعی منافع 343.49 بلین یوآن تھا ، جس میں سال بہ سال 0.5 فیصدکا اضافہ ہوا۔ جوائنٹ اسٹاک انٹرپرائزز کا مجموعی منافع 689.85 بلین یوآن تھا ، جو 5.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ ہانگ کانگ، مکاؤ تائیوان اور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کا مجموعی منافع 216.92 بلین یوآن تھا ، جو 31.2 فیصد کا اضافہ ہے جب کہ نجی اداروں کا مجموعی منافع 12.7 فیصد اضافے کے ساتھ 246.54 بلین یوآن رہا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker