بین الاقوامی

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی قرارداد کو ہوا میں اڑا دیا، غزہ پر حملے جاری

غزہ(سب نیوز )اسرائیل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد پاس ہونے کے باوجود حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے طیاروں نے رات گئے الشفا اسپتال کے پاس ایک گھر پر بمباری کے جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے نصر کے قریب بھی حملے کیے جن میں شہادتوں کی اطلاع ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز ہی غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں قرار داد پاس کی تھی، سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی تھی جبکہ امریکا نے جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker