پاکستان

دبئی میں پاکستان قونصل خانہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

دبئی(آئی پی ایس )دبئی میں پاکستان قونصل خانہ میں ہفتہ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح قونصل جنرل حسین محمد نیقومی ترانہ کی دھن پر پرچم کشائی سے کیا۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، صحافیوں اور قونصل خانے کے حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے قومی دن کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے اپنے خطاب کے دوران بانی پاکستان قائداعظم کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے اس دن کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔

نہوں نے برصغیر کے ان بہادر مسلم رہنماں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 23 مارچ 1940 کو قرار پاکستان کی منظوری کے بعد سات سال کے مختصر عرصے میں خطے کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن بنایا۔ قونصل جنرل نے پاکستان کی آزادی کے حصول کے لیے ہمارے بصیرت رکھنے والے رہنماں کی انتھک جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کی اہمیت پر زور دیا جو ملک کی ترقی کے لئے رہنمائی کرتے ہیں۔

اس موقع پر قونصل جنرل نے دبئی اور شمالی امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنی پاکستانی شناخت کا جشن منائیں بلکہ متحدہ عرب امارات کی سوسائٹی میں با وقار انداز سے شامل ہوں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے قوانین پر عمل کرنے، اس کی پالیسیوں کا احترام کرنے، اس کی بھرپور ثقافت کو اپنانے اور اس کے طرز زندگی کو پسند کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔یو اے ای کی مہمان نوا زی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانیوں کو اپنے دوسرے گھر یعنی یو اے ای میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker