
اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکبادپیش کی ہے ۔
اپنے پیغام میں احسن بختاوری نے کہا کہ یوم پاکستان ہماری تاریخ کا عہد ساز دن اور قومی امنگوں کی عکاس ہے، 23مارچ کو ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک مثالی ملک بنائیں گے،
ملک کی تعمیر و ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،
آج ہمیں معاشی عدم استحکام ، دہشت گردی ، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے،
قرار داد پاکستان کے حقیقی نظریئے پر عمل پیرا ہو کرہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ،
بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم دہشت گردی کیخلاف نبرد آزما پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ،
انہوں نے کہا کہ آئیں یوم پاکستان پرعہد کریں کہ پاکستان کے استحکام کیلئے اپنی ساری قوتیں صرف کر دینگے،
آج کے دن ہمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار اپنے کشمیری بھائیوں کو ہر گز نہیں بھولنا چاہیے،
ہم کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،