تازہ ترین

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس؛ وزیراعلیٰ کے پی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس) جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں کیونکہ وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔
وکیل راجہ ظہورِ الحسن کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف 50 ایف آئی آر درج ہوئیں، علی امین گنڈاپور کو عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا۔
عدالت نے 50 ہزار روپے کی شورٹی جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
قبل ازیں، درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کرکے موقف اپنایا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو جھوٹی ایف آئی آر میں گھسیٹا جا رہا ہے، ایف آئی آر میں بیان کی گئی کہانی من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ پٹیشنر قانون پر عمل کرنے والا شہری ہے اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی نہیں۔
درخواست گزار کے مطابق پٹیشنر کیس کی انویسٹیگیشن میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بھی تیار ہے، ایف آئی آر کا مقصد پٹیشنر کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے لہٰذا علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker