پاکستانٹاپ سٹوری

پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور(آئی پی ایس)پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نوٹس کے خلاف ایم این اے شاندانہ گلزار کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کو شاندانہ گلزار کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

وکیل نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ شاندانہ گلزار کے خلاف کیا الزامات ہیں، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ شاندانہ گلزار نے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔

جسٹس ارشد علی نے کہا کہ جس کو آپ کو جرم سمجھتے ہیں، ضروری نہیں وہ ویسے ہی ہو، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کا کام باقی اداروں سے بہت مختلف ہے، پہلے شکایت آتی ہے، انکوائری ہوتی ہے اور پھر مقدمہ درج ہوتا ہے، ہم گرفتار تو نہیں کرنا چاہتے لیکن انکوائری کا حصہ بننا چاہیئے، انکوائری ابتدائی مراحل میں ہے جسکو پشاور ہائیکورٹ میں چینلج نہیں کیا جاسکتا۔

جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ تو یہ بتادیں کہ شاندانہ گلزار پر الزامات کیا ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس کا تحریری طور پر جواب جمع کریں گے۔

پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker