
پشاور(آئی پی ایس)پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ سنادیا
پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے انکار کردیا ،
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسے درست قرار دیدیا
پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل دونوں درخواستیں خارج کردی
پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
لارجر بینچ کی سربراہی سنئیر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کررہے تھے
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کا اطلاق خیبرپختونخوا سے متعلق مخصوص نشستوں تک محمدود ہوتا ہے ۔
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا سے سنی اتحاد کونسل کی خواتین کی دس میں سے آٹھ مخصوص نشستیں بنتی ہیں
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی اکیس اور چار اقلیتی نشستیں بنتی ہیں
بینچ میں جسٹس اعجاز انور، جسٹس عتیق شاہ ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی شامل تھے
پشاور ہائیکورٹ میں دونوں رٹ پٹیشنز کی سماعت دو دن مسلسل ہوتی رہی
پہلے دن اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان ، فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مومند ، کامران مرتضیٰ نے دلائل دیئے
دوسرے روز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے علی ظفر ، طارق آفریدی اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مبشر نے دیئے