پاکستانتازہ ترین

بزنس کمیونٹی کی مشاوت سے پالیسیاں بنائیں گے،جام کمال ،صدر آئی سی سی آئی کی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بزنس فرینڈلی ہے، تاجربرادری کی مشاوت سے تمام پالیسیاں بنائیں گے اور ملک بھر کے تمام چیمبرز کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے،معاشی بحران کا حل اولین ترجیح ہے،معیشت کے استحکام کیلئے بزنس کمیونٹی کے تعاون کے خواہاں ہیں،کاروبار میں آسانیوں کیلئے تاجر برادری کو سہولت فراہم کرینگے۔

، سرمایہ کاری اور مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل طور پر سہولت فراہم کرنے کا مشن اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پانے کا پختہ عزم لے کر آئے ہیں،سب سے پہلے مبارکباد کے لیے آنے پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری اور سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری کا شکر گزار ہوں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صدرآر سی سی آئی احسن ظفر بختاوری اور سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے انہیں وفاقی وزیر تجارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہاکہ تجارت کے حجم کو بڑھائیں گے، خاص طور پر کان کنی، لائیو سٹاک، اور ٹیکسٹائل جیسے اہم شعبوں میں جدت لائیں گے، ہمیں عالمی معیارات سے ہم آہنگ ہونے اور جدید طریقوں کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے،جام کمال کا کہنا تھا کہ روایتی تجارتی نقطہ نظر سے آگے بڑھنے اور عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے فعال اقدامات کو اپنانے کی ضرورت ہے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی سمیت ملک بھر کے عوام کو حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، ہم جانتے ہیں کہ مشکل دور اور حالات خراب ہیں،ان میں بہتری کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کرینگے۔

معاشی استحکام کیلئے حکومتی کاوشوں میں اپنا ہاتھ بٹائیں گے،تاجر برادری بھی یہ توقع رکھتی ہے کہ حکومت پالیسی سازی میں تاجروں خصوصا چیمبرز سے مشاورت ضرور کرے گی کیونکہ ان کی مشاورت سے بنائی گی پالیسی سے ملک اور معیشت کو فائدہ ہوگا،معاشی چیلنجوں،مہنگائی کے مسئلے سے نمٹنے، شرح سود کو کو کم کرنے، برآمدات کو بہتر بنانے، زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے اور معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے،پاکستان آئی ٹی، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں کی برآمدات کو بہتر فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے لہذابزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ مل کر برآمدی شعبے کے مسائل کو حل کرنے اور برآمدات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے۔

، آئی سی سی آئی ملک میں کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں کو بہتر کرنے کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا،حکومت ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے بجٹ تجاویز پر کام شروع کرے تاکہ حکومت کو آئندہ بجٹ کے لیے بزنس کمیونٹی کی آرا پر مبنی تجاویز کی ایک جامع دستاویز پیش کی جا سکے،اس موقع پرسیکرٹری جنرل یو بی ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجربرادری معاشی استحکام کے لیے اپنا بھرپور تعاون حکومت کو فراہم کرے گی، بزنس کمیونٹی معیشت کی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کر رہی ہے،ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کے فروغ اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker